پٹنہ، 26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے ایک بار پھر ذات پر مبنی مردم شماری کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ایک جائز مطالبہ ہے اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کا نظام ترقی کا باعث بننے والا ہے اور اس سے پالیسی سازی میں بہت مدد ملے گی۔ جس سے براہ راست پسماندہ ذاتوں کے مفاد میں پالیساں وضع ہوں گی۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مزید کہا کہ ہم اس مسئلہ کے تناظر میں بہار میں ایک آل پارٹی میٹنگ کا اہتمام بھی کریں گے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہارکے حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے ملک کے کئی لیڈران کے نام ذات پر مبنی مردم شماری کے تحت خط بھی لکھا ہے ۔